ETV Bharat / state

Champaran Violence Case بہار میں فسادات کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست بہار کے چمپارن ضلع کے بگہا میں فرقہ وارانہ کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ انتظامیہ نے انٹرنیٹ کی سروس معطل کر دی ہے۔ کشیدگی کے حوالے سے ڈی ایم اور ایس پی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ Bihar Champaran Violence Case

Bihar Champaran Violence Case
Bihar Champaran Violence Case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:06 PM IST

بگہا، چمپارن: بہار کے چمپارن ضلع کے بگہا میں گزشتہ روز مہاویری جلوس کے دوران مورتی توڑنے کی افواہ کے بعد ٹاؤن تھانہ کے رتن مالا میں دو فرقوں کے افراد میں تصادم ہو گیا تھا۔ حالانکہ حالات قابو میں ہیں تاہم کشیدگی اب بھی برقرار ہے، اطلاع کے مطابق 22 اگست کی دوپہر دو بجے سے 24 اگست کی دوپہر دو بجے تک کے لیے انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں، انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر یہ فیصلہ لیا ہے، پولیس کے مطابق بگہا شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے 500 جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس کی بڑی تعداد کی موجودگی میں مورتی وسرجن بھی کر دیا گیا ہے۔ یہاں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ ایک خاص فرقے کے لوگوں کی دکانوں اور مکانوں کو فسادیوں نے نشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حالات مزید خراب نہیں ہوں اس کو لے کر امن کمیٹی، پولیس انتظامیہ، ضلع انتظامیہ اور علاقے کے سماجی کارکنوں کی جانب سے امن و امان قائم کرنے کی پہل بھی کی جا رہی ہے کہ امن و شانتی برقرار رہے۔ وہیں دوسری طرف سکٹا اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی ایم ایل کے رکن اسمبلی وریندر گپتا کی قیادت میں پارٹی اور انصاف منچ کی ایک ٹیم نے حقیقت جاننے کے لیے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔ رکن اسمبلی نے دورہ کے بعد پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بی جے پی کے اشارے پر آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے ارکان افواہیں پھیلا کر بگہا میں بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ پوری طرح سے پولیس کی ناکامی ہے۔ اگر پولیس چاہتی تو ماحول کو کنٹرول کر سکتی تھی لیکن پولیس نے ایسا نہیں کیا، نریندر گپتا نے سوجھ بوجھ کا استعمال کرنے کے لیے بگہا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقامی رہنماؤں کے کردار کو مشکوک قرار دیا ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دورہ
سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منج کی فیکٹ فائنڈنگ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دونوں فرقوں کے لوگوں سے ملاقات کرکے حالات کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ہے۔ اس کے بعد ٹیم نے اپنی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایم ایل اے وریندر پرساد گپتا نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات کی تیاری میں یہ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ ایک کڑی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس انتظامیہ کا رویہ بھی انتہائی ڈھیلا نظر آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے فرقہ پرست طاقتوں کو حوصلہ مل رہا ہے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق جلوس مقررہ روٹ سے نہیں نکالا گیا تھا اور انتظامیہ کا سکیورٹی نظام بھی انتہائی کمزور تھا۔

امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منچ کی ٹیم نے بگہا کے انصاری ٹولہ، رتن مالا کے واقعات کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے جو حقائق پیش کیے ہیں اور جو پریس ریلیز جاری کیا ہے، اس کے مطابق بگہا میں ناگ پنچمی کے موقع پر بڑا ہنگامہ کھڑا کرنے کی سازش کچھ دن پہلے سے بی جے پی کے لیڈروں، نگر پرشد کے چیئرمین اور آر ایس ایس کے لوگوں کے ذریعہ چل رہی تھی۔ اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے، انصاری ٹولہ مسجد کے پاس صرف دو پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا، پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افواہیں پھیلا کر بگہا دو کے جلوس کو بگہا ایک میں ملایا گیا۔

مورتی کو توڑنے کی افواہ پھیلائی گئی جب کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ مورتی توڑنے کی باتوں سے انتظامیہ کا بھی انکار ہے۔ جلوس میں شامل افراد رات دو بجے سے پانچ بجے تک رتن مالا انصاری ٹولہ اور دیگر مقامات پر فساد برپا کرتے رہے۔ اس دوران کئی درجن دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا۔ درجنوں گھروں کے فریز، موٹر سائیکل، سلائی مشینیں، بجلی کے میٹر اور کرسیاں وغیرہ توڑ دی گئی ہیں۔ کچھ دکانوں سے پیسے بھی لوٹ لیے گئے۔ لوگ خوف کے مارے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق مستان ٹولہ کے سینکڑوں خاندان گاؤں چھوڑ کر اپنے رشتہ داروں کے پاس بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

پولیس پورے ہنگامہ کے دوران کچھ نہ کر سکی۔ اب بھی دہشت کا ماحول ہے اور زندگی معمول پر نہیں لوٹ سکی۔ ٹیم نے مشکوک کردار والے رہنماؤں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاویری جلوس کے دوران بہار کے بیتیا اور بگہا میں فرقہ وارانہ تشدد ہوا ہے۔ حالانکہ اب حالات معمول پر آ نے لگے ہیں لیکن انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔ پولیس فساد زدہ علاقوں میں کیمپ کیے ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.