ETV Bharat / state

بہار کابینہ میں مسلم وزیر شامل کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:51 PM IST

بہار کے پٹنہ میں راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ نے بہار کابینہ میں مسلم وزیر کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مورچہ ریاست میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی لڑائی لڑ رہا ہے۔

demand for inclusion of muslim minister in bihar cabinet
بہار کابینہ میں مسلم وزیر شامل کرنے کا مطالبہ

ریاست بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کابینہ میں مسلم وزیر کو شامل کرنے کا مطالبہ کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مسلسل کیا جا رہا ہے۔ جے ڈی یو کے حامی تنظیم 'راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ' نے آج حکومت سے کابینہ میں مسلم وزیر کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مورچہ کے صدر پرویز صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہم لوگوں نے بہار انتخابات میں ریاست گیر سطح پر روڈ شو اور این ڈی اے کی حمایت کی ہے۔

ہم لوگوں کی تحریک کی وجہ سے این ڈی اے کو 25 فیصد سے زائد مسلمانوں کے ووٹ ملے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنی کابینہ میں مسلم چہرے کو ضرور جگہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نتیش حکومت میں مسلم وزراء کی کمی ختم ہوسکتی ہے؟

مسلم وزیر نہیں ہونے کی وجہ سے مسلمانوں میں مایوسی ہے۔ ساتھ ہی پرویز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ اردو کی بحالی جلد کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان متحد ہو چکے ہیں۔ ملک کے مسلمان ہمیشہ برے حالات میں ملک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.