اطلاع کے مطابق سیہولی گاوں کے نصراللہ خان کی چھوٹی بیٹی فرحین زیبا عرف رنکی کا نکاح توصیف الزماں خان کے ساتھ ضلع گیا کے وہائٹ ہاوس میں واقع ایک پرائیوٹ ہوٹل میں ہوا تھا۔
شادی کی تقریب رات بھر دھوم دھام سے چلتی رہی اور سبھی رسمیں خوشی خوشی انجام دی گئیں۔ برات میں دلہن اور دلہے دونوں طرف سے سینکڑوں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔
دوسرے دن دلہن کی وداعی ہوئی تاہم وداعی کے کچھ منٹوں بعد ہی بہارشریف جانے کے دوران راستے میں ہی دلہن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
جسکے بعد فوری طور پر دلہن کو مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دلہن کو مردہ قرار دے دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ دلہن پیشہ سے انجنیئر تھی اور ریاست بہار کے راجدھانی پٹنہ میں ملازمہ میں تھی جبکہ دلہا بھی انجنیئر ہے اور وہ انگلینڈ میں ملازمت کرتاہے، ڈاکٹروں کے مطابق دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔