ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آج تیز گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے دوران موہانیہ تھانہ علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع ہے۔
جس میں ایک نوجوان کی بجلی لگنے کے بعد علاج کے دوران موت ہو گئی۔ جانکاری کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کے ادلاپور گاوں میں ایک نہر کے کنارے پیش آیا ۔
متوفی دورگوتی تھانہ علاقہ کے روہواں گاوں کا رہائشی وجئے مل رام کا بیٹا راکیش رام بتایا جاتا ہے۔