بہار کا بودھ گیا، بودھ مذہب اور سیاحت Tourist in Bodh Gaya کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں ملک اور بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد ہوتی ہے لیکن یہاں جمعرات کے روز ہوٹل Lombeni سے نوئیڈا کے ایک شخص کی لاش برامد ہوئی ہے۔
دراصل معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روم کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئی۔ پولیس نے جیسے ہی اس شخص کے چہرے پر آکسیجن ماسک اور وہاں پر آکسیجن سلنڈر دیکھا تو پہلی نظر میں کورونا کا معاملہ نظر آیا۔ Dead Body of Noida Man Found in Bodh Gaya
اطلاع کے مطابق مرنے والے شخص کی پہچان نوئیڈا کے رہائشی 55 سال کے پرمود سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دو دن پہلے ہی پرمود سنگھ اس ہوٹل میں آکر رکے تھے۔ Dead Body Found in Bodh Gaya
پولیس نے ہوٹل اسٹاف سے جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ پرمود سنگھ دودن پہلے کس حالت میں آیا تھا۔ کیا وہ آکسیجن کے ساتھ آیا تھا؟ یا بعد میں اس کو آکسیجن دستیاب کرایا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: Delhi Dead Man Alive: آخری رسومات سے چند لمحہ قبل زندہ ہوگیا مردہ شخص
پرمود سنگھ کے متعلق ہوٹل کے اسٹاف نے بتایا کہ اس کے رشتے دار بودھ گیا میں رہتے ہیں اور وہ اپنے رشتہ دار کے یہاں آیا تھا۔ پولیس پرمود کے رشتے داروں کی تلاش میں مصروف ہے۔
فی الحال پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ Dead Body of Noida Man Found in Bodh Gaya