ETV Bharat / state

ارریہ: تین دن سے غائب شخص کی لاش کھیت سے برآمد

بہار کے ضلع ارریہ میں آج دو پہر دو بجے ارریہ کے بیر گاچھی تھانہ کے سلائی گڑھ علاقہ میں مکئی کے کھیت سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

تین روز سے غائب راج مستری کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 5:34 PM IST

ارریہ کے بیر گاچھی تھانہ کے سلائی گڑھ میں مکئی کے کھیت سے ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس سے آس پاس کے علاقہ سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

لاش کی شناخت مدن پور تھانہ کے دھوکریہ گاؤں کے رہنے والے پرمانند ساہ کے 24 سالہ لڑکے سنجے ساہ کے طور پر ہوئی ہے۔ سنجے ساہ پیشہ سے راج مستری تھا۔

تین روز سے غائب راج مستری کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد

سنجے ساہ گزشتہ 21 فروری کی شام سے ہی غائب تھا۔ اہل خانہ کے مطابق سنجے اپنے ایک جاننے والے کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل سے نکلا تھا اور رات کو ہی گھر لوٹنے کی بات کہی تھی۔ جب دیر رات تک سنجے ساہ اپنے گھر نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے اس کی تلاشی شروع کر دی مگر کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

گھر والوں نے اپنے رشتہ داروں کے یہاں بھی اس کی کھوج بین کی۔ کل شام میں ہی سرائے گڑھ کے پاس سڑک کنارے لاوارث حالت میں سنجے کی موٹرسائیکل ملی مگر اس وقت کسی نے دھیان نہیں دیا جبکہ سنجے کی لاش قریب کے ہی مکئی کے کھیت میں پڑی ہوئی تھی۔

جب آج کسی نے اس کی لاش کو دیکھا جس کے بعد پولیس کو خبر دی گئی۔ سنجے کی گردن اور چہرے پر زخم کے نشان صاف طور سے نمایاں تھے۔ پہلی نظر میں سنجے کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاع ملتے ہی بیر گاچھی تھانہ پولس اور ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر ہسپتال بھیج دیا۔

مقامی لوگوں نے سنجے کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے احتجاجاً سڑک جام کر دیا جسے ایس ڈی پی او نے سمجھا بجھا کر ختم کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے اب نئی گائیڈ لائن

ایس ڈی پی او پشکر کمار نے بتایا کہ معاملہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پہلی نظر میں معاملہ قتل کا لگ رہا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معاملے کا انکشاف ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.