بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے زیر نگرانی دربھنگہ ضلع اوقاف کمیٹی کی تشکیل نو گزشتہ 15 مارچ 2021 کو ہوئی۔ جس میں کل 32 اراکین کو منتخب کیا گیا۔
اس دوران آج کمیٹی کی جانب پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے اپنے تعارف پیش کئے اور اپنے مشورے سے دربھنگہ ضلع اقلیتی فلاح افسر کو آگاہ کروایا۔
وہیں اس میٹنگ کے بعد اوقاف کمیٹی کے صدر ابو سہما نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آج کی ضلع اوقاف کمیٹی کی میٹنک کا ایجنڈا یہ تھا کہ دربھنگہ ضلع میں بڑی تعداد میں اوقاف کی اراضی موجود ہے جس پر غیر قانونی قبضہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اوقاف کے اراضی کو کیسے غیر قانونی قبضے سے پاک کرایا جائے اور ملٹی بلڈنگ بناکر مارکیٹ کمپلیکس بنا یا جائے تاکہ وقف کو آمدنی ہو سکے اس کے علاوہ اور بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
وہیں کمیٹی کے تمام ممبران نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، آرسی پی سنگھ اور بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔