دربھنگہ پارسل دھماکہ کیس میں کارروائی تیز ہوگئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کے لئے اترپردیش اے ٹی ایس کی ٹیم پٹنہ پہنچ گئی ہے۔ بہار اے ٹی ایس سے ملاقات کرنے کے بعد اس معاملہ میں اب تک پائی جانے والی تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر مزید لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
دھماکے کی تحقیقات کئی ریاستوں میں جاری ہے۔ سکندرآباد میں موجود یوپی اے ٹی ایس اور تلنگانہ اے ٹی ایس کو بہت سی اہم معلومات اور شواہد ملے ہیں۔ دھماکے اور تحقیق سے متعلق تمام معلومات مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ اگلے ایک سے دو دن میں ایم ایچ اے کی ہدایت پر دھماکے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کے حوالے کردی جائے گی۔
این آئی اے کو تفتیش کی ذمہ داری دینے کی خبر آنے کے بعد یو پی اے ٹی ایس، بہار اے ٹی ایس اور تلنگانہ اے ٹی ایس کی ٹیمیں تحقیق میں اب تک پائے گئے شواہد کی بنیاد پر فائل کی تیاری میں مصروف ہیں۔