ETV Bharat / state

دربھنگہ: پنچایت انتخابات کے لیے ای وی ایم اسکیننگ کا کام جاری - دربھنگہ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے 18 بلاک کے 309 پنچایتوں کے لیے پنچایت انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لیے ضلع انتظامیہ الیکشن کمیشن بہار کی نگرانی میں اپنی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں۔

ای وی ایم اسکیننگ
ای وی ایم اسکیننگ
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 2:16 PM IST

اس دفعہ ریاست بھر میں پہلی مرتبہ ای وی ایم مشین سے پنچایت انتخابات کل دس مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے دربھنگہ ضلع میں راجستھان سے تقریبا 16000ای وی ایم مشین بھی منگائی گئی ہیں۔ ان کی اسکیننگ کا کام دربھنگہ ضلع کے کملا نہرو لائبریری اور ایم ایل اے اکیڈمی کالج میں جاری ہے۔

ای وی ایم اسکیننگ کا کام جاری

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دربھنگہ ضلع کے 18بلاک میں سے دو بلاک علی نگر اور بینی پور میں پہلے مرحلے کے تحت اگست میں پنچایت انتخاب ہونے کا امکان ہے۔
وہیں، اس موقع پر ای وی ایم مشین ٹیکنیکل سیل میں ای وی اسکیننگ ٹیم کی دیکھ بھال کر رہے اسٹاف بلرام جھا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ابھی ای وی ایم مشین اسکیننگ کا کام جاری ہے۔

یکم اگست سے ای وی ایم مشین کے فرسٹ لیبل چیکنگ کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ تقریبا 16000 سولہ ہزار ای وی ایم مشین ضلع کو دستیاب ہے ۔

مزید پڑھیں :

بارہ بنکی: پنچایت انتخابات کے درمیان 30 لاکھ کی شراب برآمد

اس سے پورے ضلع میں دس مراحل میں انتخاب کرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین کی کمی نہیں ہوگی۔ وہیں اگر پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشین میں گڑبڑی ہوگی تو فوراً بیلیٹ پیپر بھی دستیاب رہیں گے۔ اس سے بغیر وقت ضائع کئے رائے دہندگان ووٹنگ جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.