عالمی وبا بن چکا کورونا وائرس کے دوران اس نازک دور میں دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی ہر سو چرچا ہو رہی ہے ایسے میں چاہے دربھنگہ پولیس ہو، کلکٹر کی ٹیم یا ڈاکٹر کی ٹیم سبھی دن رات محنت کر کے شہر تا گاؤں تک لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے اور بیدار کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
شاید اسی محنت کا بھی نتیجہ ہے کہ دربھنگہ میں اب تک محض ایک کورونا مثبت مریض ملا ہے، انسانی حقوق کی حفاظت اور حکومت کے احکام کی تکمیل کراتے ہوئے دربھنگہ ضلع انتظامیہ دن رات اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
اسی کے پیش نظر آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے دربھنگہ ضلع انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اعزاز اور مومنٹو سے نوازا گیا ہے، آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی صدر بھون کمار مشرا کی قیادت میں کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، سینیئر ایس پی بابو رام اور ٹرینی آئی پی ایس و بہادر پور تھانہ انچارج کو اعزاز اور مومنٹو دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس دوران آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن کے کمشنری صدر کوسل کشور کرن، پریسیڈنٹ سنجے کمار داس، لیگل ایڈوائزر فیروز احمد، خزانچی لکشمن کمار داس، ترجمان ابھیشیک کمار و دیگر ارکان موجود تھے۔
اس دوران دربھنگہ کے کلکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ 'جو اعزاز سے ہمیں نوازا گیا ہے اس کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ابھی تو شروعاتی دور ہے ابھی اس ضلع میں مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ہم لوگ دن رات لگے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ دربھنگہ کے سینیئر ایس پی نے کہا کہ 'اس اعزاز کی حقدار پولیس کی پوری ٹیم ہے ان ہی کی محنت کے لیے آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزاز نوازا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن (دربھنگہ) کے ضلعی صدر بھون کمار مشرا نے کہا کہ 'اس لاک ڈاؤن میں جس طرح سے دربھنگہ ضلع انتظامیہ کے اہلکار محنت کر رہے ہیں اس کے لیے یہ لوگ مبارکباد اور حوصلہ افزائی کے حقدار ہیں، اسی لیے ہم لوگوں نے آل انڈین رپورٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے دربھنگہ کے کلکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور سینیئر ایس پی کو اعزاز اور مومنٹو دے کر مبارکباد پیش کی ہے، ان لوگوں کی ہی محنت کی وجہ سے بھی دربھنگہ ابھی تک محفوظ ہے