مہابودھی مندر میں پنج روزہ اجلاس جاری ہے، اس کے اس کے دوسرے دن بھی 14 ویں دلائی لامہ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر پہلے دن 35 ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ان کے خطاب سے استفادہ کیا۔
دوسرے دن کے خطاب شروع ہوتے ہی زبردست بارش شروع ہوگئی، مگر عقیدت مندوں میں کسی بھی قسم انتشار پیدا نہیں ہوا، لوگ بدستور ان کے خطاب کو سنتے رہے۔
خیال رہے کہ دلائی لامہ کا خطاب مہابودھی بودھی مندر کے کلاچکر میدان میں ہوا، جس میں لوگوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے اپنےپیشوا کی باتوں کو سنا۔
ان دنوں گیا میں سردی کا موسم ہے۔ سردی کی وجہ سے عوامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، تاہم عقیدت مندوں نے اپنے مذہبی پیشوا کو سننے کے لیے بارش کی پرواہ نہیں کی اور مسلسل استفادہ کرتے رہے۔