ETV Bharat / state

Dalai Lama دلائی لامہ کی دسمبر میں بودھ گیا آمد کا امکان - مہابودھی مندر

گیا کے بودھ گیا میں بودھ مذہبی وروحانی رہنماء دلائی لامہ کی دسمبر میں آمد کا امکان ہے ان کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں. آج ڈسٹرک مجسٹریٹ نے افسران اور بودھ بھکشوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے- Dalai Lama

دلائی لامہ کی دسمبر میں آمد کا امکان
دلائی لامہ کی دسمبر میں آمد کا امکان
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 7:03 PM IST

بودھ مذہبی رہنما دلائی لامہ آئندہ ماہ بودھ گیا کا دورہ کریں گے اور یہاں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزاریں گے۔ مہابودھی مندر کی زیارت اور پوجا کے ساتھ کالچکر میدان میں انکا سابقہ روایات کے مطابق روحانی خطاب ہوگا جس میں ملک و بیرون ملک سے تقریبا 70 ہزار بودھ بھکشوں کی شرکت متوقع ہے۔ Dalai Lama May visit bodh gaya in december

چونکہ دلائی لامہ کی سیکوریٹی کا معاملہ سخت ترین ہوتا ہے ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے بھی انکی آمد سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، آج کلکٹریٹ میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کی صدارت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایس پی کے علاوہ ضلع کے سبھی اعلی افسران اور بودھ گیا کے مختلف بودھ مٹھوں کے بھکشوں نے شرکت کی۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ دلائی لامہ کا پروگرام دسمبر کے مہینے میں ممکن ہے چونکہ کورونا کی مدت کے بعد تقریباً دو سال بعد یہ پروگرام ممکن ہونے جا رہا ہے۔ کالچکر میدان میں مذہبی پیشوا دلائی لامہ کی طرف سے مختلف بدھ مت کے عقیدت مندوں کے لئے تدریسی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ جس میں مختلف ممالک اور بیرون ملک سے تقریباً 60 سے ستر ہزار عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rizwan Palace Patna شہر عظیم آباد کی تاریخی عمارت رضوان پیلس کھنڈر میں تبدیل

ایسے میں ہرطرح کی تیاری قبل ازوقت ضروری ہے ، ڈی ایم نے بجلی ، صفائی ، سیکوریٹی ، ہیلتھ ، ٹرافیک ، سڑک مرمتی ، حسب ضرورت پولیس جوانوں کی تعیناتی ، فائربریگیڈ کی گاڑیوں ، پنڈال کی صفائی اور سیفٹی سمیت کئی پہلوں پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے محکموں اور ذمے داری کے تحت اسی ماہ سبھی کاموں کو پورا کرلیں ، دلائی لامہ کی سیکوریٹی میں کسی طرح کی کمی نہیں ہو ، خستہ حال بجلی کے تاروں ،خراب سڑکوں کی مرمتی ، پیشاب خانہ وبیت الخلاء کے ساتھ بودھ گیا کی صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، dalai lama May visit bodh gaya in december

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.