ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بہت سے لوگ روزانہ کام کرکے اپنا پیٹ بھرتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوک سے پریشان ہو رہے ہیں نہ ہی ان کے پاس پیسے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کھانے لیے کوئی اشیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر شخص پریشان حال ہیں۔ لہٰذا مختلف ملی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی مدد میں پیش پیش ہیں۔
وہیں ضلع کے مختلف علاقوں میں مقامی چھوٹی چھوٹی تنظیمیں کورونا بحران میں لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اور انہیں ہر طرح کی سہولیات مہیا کرا رہی ہے۔ ساتھ ہی ضلع کے جوکی ہاٹ، فاربس گنج ،رانی گنج، سکٹی، کرسا کانٹا علاقوں میں تنظیم کے ذمہ داران آپسی تال میل کے ساتھ فوڈ پیکٹ کی تقسیم شروع کر چکے ہیں۔
اس دوران جوکی ہاٹ علاقے میں پلاسی بلاک کے تھپکول، سیسونا، کریات، جھوا، کمریا، فٹکی چوک وغیرہ پر فوڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
اس سلسلے میں علاقے میں کام کرنے والے محمود قمر نے بتایا کہ یہ مشکل وقت ہے، ہم لوگ متعلقین اور آس پاس کے متمول حضرات کے تعاون سے راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
وہیں محمود قمر نے بتایا کہ ہم لوگ غریبوں فوڈ کٹ میں دس کلو چاول، ڈھائی کلو آلو، ایک کلو پیاز، دو کلو موڑھی، ایک کلو مسور کی دال، ایک کلو چنا، ایک نمک کا پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی مقامی باشندہ مہتاب عالم نے کہا کہ انسانی زندگی معمول پر لانے کے لئے یہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، آپ زندگی میں سب سے زیادہ خوش تب رہیں گے جب آپ دوسروں کے چہرے پر مسکراہٹ لائیں گے۔'