ETV Bharat / state

آر پی ایف نے بی ایس ایف کا مسروقہ مال کیا برآمد - گیا ریلوے پولیس

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ چند دنوں قبل ٹرین سے بی ایس ایف کا چند سامان چوری ہوگیا تھا جس کی مالیت تقریباً 14.5 لاکھ روپئے تھی۔

بی ایس ایف کا مسروقہ مال برآمد
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 1:26 PM IST

آنند وہار ، سیالدہ ایکسپریس کی بوگی کاٹ کر چوروں نے اس واقعے کوانجام دیا تھا۔ یہ تمام سامان بی ایس ایف کو سپلائی کے لیے جارہے تھے تاہم پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

بی ایس ایف کا مسروقہ مال برآمد

گیا ریلوے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین ریاستی گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ریلوے پولیس فورس (آرپی ایف) نے آنند وہار اور سیالدہ ایکسپریس سے گزشتہ تیس ستمبر کو چوری ہوئے قریب ساڑھے چودہ لاکھ روپئے کے سامانوں کو بہار کے اورنگ آباد ضلع اور گیا ضلع سے برآمد کیا ہے۔

یہ سامان کولکاتا سے بی ایس ایف کو سپلائی کے لیے جارہے تھے۔تبھی گیا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے ایس ایل آر بوگی کو کاٹ کر سامانوں کی چوری کی گئی تھی۔برآمد شدہ سامانوں میں 43 مانیٹر، گیارہ اسکینر سمیت کئی الیکٹرانک سامان شامل ہیں۔

مغل سرائے ڈیویزن کے آرپی ایف کے سنیئر کمانڈنٹ آشیش مشرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 30 ستمبر کو چوری ہونے کے بعد مغل سرائے ڈیویزن، داناپور ڈیویزن، دھنباد ڈیویزن سمیت کولکاتا کی آرپی ایف، سی آئی بی کی ٹیم کو تفتیش کے لیے لگایا گیا تھا۔

ٹیم کے ذریعے گیا اور اورنگ آباد ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم صارف بنکر سامانوں کی خریداری کے لیے اورنگ آباد پہنچی جہاں ایک ہوٹل میں چوروں کا یہ گروہ تمام مسروقہ مال کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا۔

پولیس نے اسی ہوٹل سے پانچ ملزموں کو گرفتار کیا ہے جس میں سے دو ملزم گیا کے رہنے والے ہیں اور بقیہ تین اورنگ آباد کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تاہم اس گروہ کاسرغنہ سمیت دیگر آٹھ ملزم اب بھی فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ سبھی بین ریاستی گروہ کے ارکان ہیں اور اس سے قبل بھی ان کے ذریعے متعدد وارداتیں انجام دی گئی ہیں۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں بی ایس ایف کا ٹرین سے چوری ہوا ساڑھے چودہ لاکھ کا مانیٹر واسکینر ، پرنٹر اور کئی سامان برآمد ہوگئے ہیں ۔آنند وہار ، سیالدہ ایکسپریس کی بوگی کاٹ کر چوری کے واقعے کوانجام دیا گیا تھا ۔سارے سامان بی ایس ایف کو سپلائی کے لئے جارہے تھے ۔پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیاہے Body:گیا ریلوے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین ریاستی گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔آرپی ایف نے آنند ویہار اورسیالدہ ایکسپریس سے گزشتہ تیس ستمبر کو چوری ہوئے قریب ساڑھے چودہ لاکھ روپئے کے سامانوں کو بہار کے اورنگ آباد ضلع اور گیا ضلع سے برآمد کیا ہے ۔سامان کولکاتا سے بی ایس ایف کو سپلائی کے لئے جارہے تھے ۔تبھی گیا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے ایس ایل آر بوگی کو کاٹ کر سامانوں کی چوری کی گئی تھی ۔برآمدہوئے سامانوں میں 43 مانیٹر ، گیارہ اسکینر سمیت کئی الیکٹرانک سامان ہیں Conclusion:مغل سرائے ڈیویزن کے آرپی ایف کے سنیئرکمانڈنٹ آشیش مشرا نے پریس کانفرنس کرکے گیا میں جانکاری دی کہ تیس ستمبر کو چوری ہونے کے بعد مغل سرائے ڈیویزن ، داناپور ڈیویزن ، دھنبادڈیویزن سمیت کولکاتا کی آرپی ایف ، سی آئی بی کی ٹیم کو لگایاگیاتھا ۔ٹیم کے ذریعے گیااور اورنگ آباد ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی گئی تھی ۔پولیس کی ٹیم صارف بنکر سامانوں کی خریداری کے لئے اورنگ آباد پہنچی جہاں ایک ہوٹل میں چورگروہ کے افراد سامان لیکر پہنچے جہاں سے انہیں گرفتار کیاگیا ہے ۔اس معاملے میں پانچ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ۔جس میں سے دوافراد گیا کے رہنے والے ہیں اور باقی تین اورنگ آباد ضلع کے رہنے والے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس گروہ کاسرغنہ سمیت 8 افراد فرار ہیں انکی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔یہ سبھی بین ریاستی گروہ کے افراد ہیں اور اس سے قبل بھی انکے ذریعے واردات کوانجام دیاگیا ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.