ETV Bharat / state

تصویر لگانے کا شوق ہے تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر لگائیں، مانجھی کا مرکز پر طنز - Bihar news

ہم پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے سرٹیفیکیٹ پر اگر تصویر لگانے کا اتنا ہی شوق ہے تو کورونا سے ہورہی اموات کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر بھی تصویر لگائی جائے، یہی منصفانہ ہوگا۔

News bihar manjhi
مانجھی کا مرکز پر طنز،تصویر لگانے کا شوق ہے تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر لگائیں
author img

By

Published : May 24, 2021, 1:44 PM IST

بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ہم پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے ایک بار پھر مرکزی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے سرٹیفیکیٹ پر اگر تصویر لگانے کا اتنا ہی شوق ہے تو کورونا سے ہورہی اموات کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ پر بھی تصویر لگائی جائے، یہی منصفانہ ہوگا۔

News bihar manjhi
سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کا ٹوئٹ

سابق وزیراعلیٰ مانجھی کے ٹویٹ کے بعد پارٹی کے قومی صدر دانش رضوان نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ اگر ویکسین کے سرٹیفکٹ پر وزیراعظم کی تصویر ہے تو ان کے ساتھ صدر جمہوریہ اور مقامی وزیراعلیٰ کی بھی تصویر ہونی چاہیے۔ اگر سرٹیفکٹ پر تصویر لگانے کا اتنا ہی شوق ہے تو جتنی موت کورونا سے ہوئی ہے، ان کے موت سرٹیفکیٹ پر بھی تصویر ہونی چاہیے۔

News bihar manjhi
سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کا ٹوئٹ

دراصل اتوار کے روز سابق وزیراعلیٰ نے ویکسین لینے کے بعد ٹویٹ کیا تھا کہ'' کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے بعد مجھے سرٹیفکیٹ دیا گیا جس میں وزیراعظم کی تصویر لگی ہے۔ ملک میں آئینی اداروں کے جو ہیڈ صدر ہیں۔ ایسے میں صدر جمہوریہ کی تصویر ہونی چاہیے، ویسے تصویر لگانی ہیں تو صدر جمہوریہ کے علاوہ وزیراعظم اور مقامی وزیراعلیٰ کی بھی تصویر ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.