ETV Bharat / state

Imam of Sitamarhi Killed in Gurugram: مقتول امام کی میت کوآج آبائی مقام لایا جائے گا

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 3:18 PM IST

ہریانہ کے گروگرام میں رات گئے تشدد میں شرپسندوں نے ایک مسجد پرحملہ کیا۔ اس واقعہ میں ہجوم نے مسجد میں گھس کر بہار کے سیتامڑھی ضلع کے رہنے والے امام کو قتل کر دیا۔ امام کی موت کی خبر ملتے ہی گھر والوں میں کہرام مچ گیا۔گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔

مقتول امام کی میت کوآج آبائی مقام لایا جائے گا

بہار: ہریانہ کے گڑگاؤں میں تشدد میں سیتامڑھی کے رہنے والے امام حافظ سعد کو مسجد میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ گروگرام کے سیکٹر 57 میں واقع مسجد میں شرپسندوں کے حملے میں امام حافظ سعد کی موت ہو گئی۔ متوفی امام سیتامڑھی ضلع کے نان پور بلاک کے پنڈول بزرگ پنچایت کے منیادیہ گاؤں وارڈ نمبر 8 کا رہنے والا تھا۔ ان کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ میں غم اور غصے کا ماحول ہے۔

امام کی موت کے بعد والد محمد مشتاق عرف لڈو نے بتایا کہ محمد یکم اگست کو گاؤں آنے والا تھا۔ اس کے پاس ٹکٹ بھی تھا۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ رات 12 بجے بدمعاشوں نے اسے قتل کیا۔ گھر والوں کو یہ خبر ملی تو ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ اس کو لے کر گاؤں میں بھی ہنگامہ مچ گیا ہے۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ میرے داماد کو وہاں سے فون آیا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے، میرے بیٹے کے آنے کی تاریخ کا ٹکٹ بنوایا گیا، واپسی کا ٹکٹ بھی بنوایا گیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی یہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید پڑھیں:Mosque torched in Gurugram ہریانہ کے گروگرام میں مسجد کو آگ لگادی گئی، امام ہلاک

حافظ سعد کی والدہ صنوبر خاتون بیٹے کی موت پر غم میں مبتلا ہیں۔ماں نے بتایا کہ حافظ ابھی تک غیر شادی شدہ تھے۔ معلومات کے مطابق متوفی دسمبر 2022 سے گروگرام کی مسجد میں امام کی خامات انجام دے رہے تھے۔ حافظ سعد کی میت آج ان کے آبائی گاؤں نان پور لائی جائے گی۔ مسجد میں گھس کر امام کے قتل کی خبر سے پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.