گیا: ریاست بہار کے گیا پولیس نے اسلحے کے غیر قانونی دھندے میں ملوث دو مجروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دونوں نوجوانوں کا تعلق ہمزہ پور شیر گھاٹی سے ہے۔ ان کے پاس سے 9 ایم ایم کے 40 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار بدمعاشوں کے مجرمانہ ریکارڈ جاننے میں گیا پولیس مصروف ہے۔
سیٹی ایس پی ہمانشو کمار کے مطابق گرفتار بدمعاشوں کے مجرمانہ ریکارڈ ہے۔گرفتار بدمعاشوں کی شناخت حفیظ اللہ خان اور شہباز خان کے طور پر ہوئی ہے ۔حفیظ اللہ خان ضمانت پر رہا ہے اور اس پر کئی مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو کامیابی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران حاصل ہوئی ہے ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیر گھاٹی کے دونوجوان بائک پر سوار ہو کر شیر گھاٹی سے گیا شہر کی طرف جا رہے ہیں ۔ ان دونوں نوجوانوں کے پاس غیر قانونی اسلحہ بھی تھا۔ جسے وہ سپلائی کرنے جا رہے ہیں۔ اس اطلاع پر انہوں نے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
یہ بھی پڑھیں:Incident of Mob Violence in Gaya ہجومی تشدد معاملہ، پولیس کاروائی پر اٹھنے لگے سوال
سی ایس پی کا کہنا ہے کہ اس میں رام پور پولیس تھانہ انچارج اور ٹیکنیکل سیل کے افسران اور پولیس جوان شامل تھے۔ شہر کے سکریہ موڑ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ مہم شروع کی گئی ۔اس دوران دو موٹر سائیکل سوار دو نوجوان چیکنگ کی جگہ کے قریب پہنچتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔تبھی پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑ لیا۔ گرفتار نوجوانوں کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس نائن ایم ایم کے 40 کارتوس برآمد ہوئے ہیں