ETV Bharat / state

بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کا آعاز

صبح سے ہی لوگ مقرر کردہ کھڑکیوں سے ٹوکن لینے کے لئے قطار میں کھڑے نظر آئے اور اس کے بعد بھاگلپور کے صدر اسپتال میں تعینات کارگزار سول سرجن ڈاکٹر اے کے منڈل نے کورونا ٹیکہ کاری مرکز کا افتتاح کیا اور پھر 11 بج کر 29 منٹ پر پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔

بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کا آعاز
بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کا آعاز
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:41 PM IST

ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوگئی۔ اس کے تحت بھاگلپور میں پہلا ٹیکہ صدر اسپتال میں ڈیٹا آپریٹر کے عہدہ پر تعینات آشیش پانڈے کو دیا گیا۔ ٹیکہ لگنے کے بعد آشیش پانڈے نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیکہ تیار کرنے والے سائنس دانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھاگلپور میں کورونا ٹیکہ کاری کا آعاز

کورونا سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے لئے بھاگلپور میں دس مراکز بنائے گئے ہیں اور سبھی مراکز پر پوری تیاری کی گئی ہے۔ صبح سے ہی لوگ مقرر کردہ کھڑکیوں سے ٹوکن لینے کے لئے قطار میں کھڑے نظر آئے اور اس کے بعد بھاگلپور کے صدر اسپتال میں تعینات کارگزار سول سرجن ڈاکٹر اے کے منڈل نے کورونا ٹیکہ کاری مرکز کا افتتاح کیا اور پھر 11 بج کر 29 منٹ پر پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔

ٹیکہ لگانے کے لئے ٹیکہ کاری مرکز میں تین کمرے بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک ویٹنگ روم ہے، جبکہ دوسرے کمرے میں ڈاکٹر کی نگرانی میں ٹیکہ لگایا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ تیسرے کمرے میں ٹیکہ لگوانے والے کو 30 منٹ تک زیر مشاہدہ رکھنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ جہاں سبھی طرح کی سہولیات موجود نظر آئی۔

حالانکہ ٹیکہ لگانے کا پروگرام ساڑھے دس بجے سے ہی طے تھا لیکن سرور سست رہنے کی وجہ سے بھاگلپور میں ٹیکہ لگانے کا کام ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 'میڈ اِن انڈیا' ویکسین خود انحصار بھارت کی عکاس: امیت شاہ

بتا دیں کہ پہلے مرحلہ میں ہر مرکز پر روزانہ 100 لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے اس کے بعد ٹیکہ کی دستیابی کی بنیاد پر اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.