ریاست بہار کے بیتیا سول کورٹ میں چینی صدر ژی جنپنگ اور عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کے خلاف کورونا وائرس پھیلانے کی سازش کے الزام میں شکایت درج کی گئی ہے۔
اس معاملے کی سماعت 16 جون کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ’سی جے ایم‘ کی عدالت میں ہوگی۔
شکایت کنندہ ایڈوکیٹ مراد علی نے لکھا ہے کہ چینی صدر اور ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا وائرس پھیلانے کی سازش کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وکیل نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور گواہ نامزد کیا ہے۔
اس معاملے کو دفعہ 269 ، 270 ، 271 ، 302 ، 307،500 ، 504 ، اور 120 بی کے تحت تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت درج کی گئی ہے۔
اس سے قبل اسی طرح کے معاملے میں چینی صدر ژی جنپنگ اور بھارت میں چین کے سفیر سن وائڈونگ کے خلاف مظفر پور کی ایک عدالت میں شکایت درج کی گئی تھی۔