ETV Bharat / state

'ملک نازک دور سے گزر رہا ہے'

بہار کے ضلع دربھنگہ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک نازک دور سے گزر رہا ہے'-

دربھنگہ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک نازک دور سے گزر رہا ہے

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:28 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بازار سمیتی جمال چوک پر شاہین باغ کی طرز پر چل رہے غیر معینہ مدت مظاہرے میں سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک کے حالات جتنے گزشتہ چھ برسوں میں خراب ہوئے ہیں، اتنے خراب ماحول گزشتہ 70 برس میں نہیں ہوئے۔

دربھنگہ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک نازک دور سے گزر رہا ہے

انہوں نے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم کسانوں کی زندگی بدل دیں گے، ہر برس دو کروڑ بے روزگار لوگوں کو نوکری دیں گے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ سب کی ترقی کریں گے۔ باہر سے پیسے لائیں گے اور سب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے ڈالیں گے۔ لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، بلکہ نوٹ بندی کی، جس سے آج تک پانچ سے ساڑھے پانچ کروڑ لوگ نوکری سے نکال دیے گئے۔'

ابھی تازہ معاملہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ہے جہاں سے تین لاکھ لوگ نوکری سے باہر ہو گئے ہیں-

اس دوران اس بے مدت مظاہرے کی صدارت ڈاکٹر امامل حق امام نے کی اور اسٹیج پر شرد یادو کا پرخلوص استقبال کیا-

وہیں اس دوران کسیسر یادو، عتیق الرحمن، ارجن رائے، قمرے عالم، شبیر صاحب اور دیگر شخصیات نے بھی اپنی باتیں رکھیں-

بتا دیں کہ اس غیر معینہ مدت مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین سبھی لوگ شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.