انہوں نے کہا کہ 'محکمہ دیہی ترقیات میں کوئی بھی کام کمیشن کے بغیر نہیں ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'حکومت کی ناکامی اور بدعنوانی پر جب انگلی اٹھائی جاتی ہے تو حکمراں محاذ کے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'جب میں حکومت کی ناکامی اور بدعنوانی پر انگلی اٹھا رہا تھا تب حکمراں محاذ کے لوگ برہم ہو گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دیہی ترقیات کا کوئی بھی ایسا منصوبہ نہیں ہے جس میں کمیشن کے بغیر کام ہوتا ہو۔ بہار کے عوام سب جانتے ہیں اور سب اس بات سے واقف بھی ہیں۔'