وزیرصحت منگل پانڈے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ اور علاج کے لیے کسی بھی انسٹرومنٹ اور دوا کی کمی ریاست میں نہیں ہے۔
دارالحکومت پٹنہ کے سب سے بڑے ہسپتال پی اے ایم سی ایچ میں بھی کورونا کے نمونے کے جانچ کی سہولت شروع ہوگئی ہے۔
کورونا بیماری سے متعلق تمام ضروری اشیاء مہیا ہے۔ اس سے متعلق تمام تر چیزیں مسلسل مہیا کرائی جا رہی ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ مارچ کے آخری ہفتے سے اب تک کل 40 ہزار 958 پی پی ای منگائے گئے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ فی الحال 30 ہزار 463 کٹ اسٹاک میں موجود ہیں۔
تھری لیئر ماسک تین لاکھ منگائے گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 70 ہزار ابھی بھی موجود ہیں۔
این 95 ماسک 81ہزار 800 آئے ہیں، جن میں 58 ہزار 600 ابھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ ہینڈ سینیٹائزر 40 ہزار 254 اور وی ٹی ایم 8 ہزار 500 منگوائے گئے ہیں۔ جس میں 3 ہزار 595 ابھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ بھی میڈیکل کالج اور اسپتال و ضلع سطح پر کورونا سے متعلق ایسے سبھی ضروری سامان خریدے گئے ہیں، ابھی تک ریاست میں کل 3 ہزار 738 کورونا کیس کے سیمپل کی جانچ ہوئی، جس میں 32 لوگ پازیٹیو پائے گئے ہیں اور 4 کورونا پازیٹیو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، باقی مریضوں کی حالت میں سدھار ہو رہا ہے۔
وزیرصحت منگل پانڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 18 مارچ کے بعد بیرون ممالک سے آئے ہوئے سبھی لوگ اپنی ٹیسٹ یقینی طورپر کرا لیں۔
دوسری طرف آج وزیرصحت منگل پانڈے نے اسٹیٹ ہل سوسائٹی کے احاطے سے اے ای ایس متاثرہ چار اضلاع کے لیے 18 ایمبولینس کو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر منگل پانڈے نے کہا کہ بہار کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع مظفرپور کے لئے 9، مشرقی چمپارن کے لیے چار، دربھنگہ کے لیے تین، اور سارن کے لیے دو نئے ایمبولینس کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ ایس متاثرہ مریضوں کو علاج آج کے وقت ایمبولینس کی سہولت مہیا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔