محکمہ صحت نے بتایا کہ گذشتہ دیر رات کی رپورٹ میں کورونا کے سب سے زیادہ 14 معاملے شیوہر ضلع میں پائے گئے۔ اسی طرح سیتامڑھی میں12، سارن میں11، بانکا، بکسر اور ویشالی میں چار۔ چار، بھاگلپور، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن میں تین۔ تین، مونگیر اور مظفر پور میں دو۔ دو اور بھوجپور، مدھوبنی، نوادہ اور پٹنہ میں ایک۔ ایک سمیت 66 لوگوں کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو بچہ ، ایک بچی اور 12 خواتین شامل ہیں ۔
اس طرح بہار میں کورونا انفکیشن کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6355 ہوگئی ہے۔
محکمہ کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیااور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کوآئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا سروے کیا جارہا ہے ۔
: