ETV Bharat / state

بہار کے کیمور میں بھی ٹیکہ کاری جاری

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 7:10 PM IST

بہار کے کیمور میں بھی کورونا ٹیکہ کاری کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے۔

کیمور میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
کیمور میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

بہار کے ضلع کیمور میں ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے ٹیکہ کاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بھبھوا پی ایچ سی سینٹر میں افتتاح کے بعد انہوں نے مراکز کا معاٸنہ کیا، ساتھ ہی سول سرجن سے ضروری جانکاری بھی لی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک و ریاست کے ساتھ کیمور میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری کا کام شروع ہو گیا۔

پہلے مرحلہ میں ویکسین طبی ملازمین کو لگائی جا رہی ہے۔ ضلع کے بھبھوا موہنیاں سب ڈویزن میں کل آٹھ مراکز بنائے گئے ہیں۔

جس میں سات سرکاری ہیلتھ سینٹر اور ایک پرائیویٹ سینٹر میں بنائے گئے۔ ایک دن میں ایک سینٹر پر تقریباً سو لوگ کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔

ضلع کے درگاوتی بلاک کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بھی ٹیکہ کاری کا کام آج شروع ہوا۔

اس موقع پر صحت مرکز کو کا فی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ بلاک میں 15 جنوری کو ہی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں۔

ایڈیشنل کلکٹر سمن کمار نے کو فیتا کاٹ کر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ویکسینیشن سینٹر کو غباروں سے سجایا گیا تھا۔

کورونا کی پہلی ویکسین بلاک ہیلتھ منیجر منیش چندر سریواستو کو لگائی گئی۔ وہیں، موہنیاں میں سب ڈویزنل افسر امرتا بیس نے ریفرل ہسپتال میں فیتہ کاٹ کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے واقعے کی تصدیق کے تقریباً ایک سال بعد بھارت میں آج فرنٹ لائن پر کام کر رہے لوگوں ٹیکہ لگایا جا رہا ہے، ملک بھر میں کورونا سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی شروعات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.