ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز 1370 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 276 ہوگئی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 906 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 20 ہزار 371 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران 1242 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'
ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ انفیکشن سے ریکاور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس - آر جے ڈی کے مابین سیٹ شیئرنگ پر تنازع
بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 93 فیصد ہے۔