ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 3021 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 741 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 10 لاکھ 97 ہزار 252 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 450 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 97 ہزار 252 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2824 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرنب مکھرجی وینٹیلیٹر پر
بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 65 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 16 اگست تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔'