ETV Bharat / state

خضر سرائے سریا ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلباء کی کورونا جانچ - ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفیٰ حسین

بہار کے ایک اسکول میں ہیڈ ماسٹر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کے اساتذہ اور طلباء کی جانچ کرائی گئی ہے۔ ایک ٹیچر کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جبکہ بقیہ کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفیٰ حسین منصوری

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 2:33 PM IST

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفیٰ حسین منصوری

گیا کے ایک اسکول میں کورونا کے پازیٹیو کیس کی تصدیق ہونے کے بعد اب اسکولوں میں سختی کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفیٰ حسین منصوری نے مختلف اسکولوں میں پہنچ کر جائزہ لیا، جن اسکولوں میں احتیاطی تدابیر کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں، انہیں فوری طور پر درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل ضلع کے سریا خضر سرائے ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جانچ کرائی گئی تھی جس کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی۔ اطلاع ملنے کے بعد اسکول کو بند کر دیا گیا۔ سبھی ٹیچرز اور وہاں پڑھنے والے طلباء کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے تک ایک ٹیچر کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جبکہ بقیہ اساتذہ اور طلباء کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ ڈی ای او مصطفیٰ حسین منصوری نے بتایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہیڈ ماسٹر نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر انہوں نے اس کی اطلاع دی جس کے بعد سبھی کو ہوم آئیسولیٹ کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔

ہیڈ ماسٹر کی بھی طبیعت میں اب پہلے کے مقابلے کافی سدھار ہے اور وہ پٹنہ میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے متعلق رپورٹ ڈائریکٹر سیکنڈری پٹنہ کو فراہم کردی گئی ہے۔ احتیاط کے طور پر رابطہ میں آنے والوں کو کم از کم سات دنوں تک قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اسکولوں کی مسلسل جانچ ہورہی ہے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بچے یا پھر اساتذہ کو سردی کھانسی یا بخار موسمی بھی ہو تو بھی مکمل ٹھیک ہونے تک اسکول نہیں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ جو اسکول کورونا ایس او پی پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں چار روز قبل ہی 4 جنوری سے نویں جماعت سے اوپر کی کلاسز شروع ہوئی ہیں۔ بقیہ کلاسز کو کھولنے کے متعلق آئندہ 18 جنوری کو اعلیٰ حکام اور حکومت کے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر معاملہ سب ٹھیک ٹھاک رہا تو بقیہ کلاسز شروع ہونگی لیکن جس طرح سے بہار میں اسکولوں کے کھلتے ہی کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اس سے بقیہ کلاسز شروع ہونے میں وقت لگنے کے امکانات ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.