ETV Bharat / state

گیا: گذشتہ دس دنوں میں صرف اکیس کورونا مثبت مریض ملے - گیا میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعدد

گیا ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم کورونا ہمارے درمیان سے ابھی مکمل طور سےختم نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرنے سے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دس دنوں میں صرف اکیس کورونا مثبت مریض ملے

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 4:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ دس دنوں میں کورونا کے 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے فعال کیسز میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ضلع میں سو سے بھی کم فعال کیسز مریض کی تعداد بچی ہے۔

محکمہ صحت گیا کے مطابق ضلع میں گزشتہ 85 دنوں بعد فعال معاملے سو سے کم ہوئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں اب صرف 96 کورونا کے مریضوں کی تعداد بچی ہے۔حالیہ دنوں میں اوسطاً سات مریض روز اس وبائی مرض سے ٹھیک ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق آئندہ پندرہ دنوں میں مثبت کیسز میں اور کمی ہوگی اور ایکٹیو کیسز کی تعداد چند تعداد تک محدود ہو جائے گی، لیکن اسکے لئے باشندوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر نئے مثبت کیسز بڑھے تو تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

وہیں ضلع گیا میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد29 ہزار 854 ہے، جس میں29 ہزار 482 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، جبکہ ضلع گیا میں کورونا وبا سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 275 ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ضلع میں گزشتہ پندرہ دنوں سے کورونا سے متاثر ہوئے افراد کی موت نہیں ہوئی ہے لیکن کورونا ہسپتال اے این ایم سی ایچ میں مشتبہ مریضوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے پروگرام افسر نیلیش کمار کے مطابق ضلع میں اب تک 16 لاکھ، 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔ جانچ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہر روز پانچ ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.