ETV Bharat / state

کورونا متاثر کی والدہ کا بھی کورونا مثبت - mother of positive in gaya

ضلع گیا میں کورونا متاثرین کی تعداد اب چار ہوگئی ہے۔ ایک نوجوان اور تین خاتون انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا متاثر کی والدہ کا بھی کورونا مثبت

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 3:18 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کوروناوائرس کے مریض کی تعداد اب چار ہوگئی ہے۔ ایک اور خاتون کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں کورونا کے چار مثبت مریض زیر علاج ہوگئے ہیں۔ جس میں تین خاتون اور ایک نوجوان شامل ہے۔

کورونا جانچ کی جومثبت رپورٹ آئی ہے وہ پہلے سے زیرعلاج نوجوان کی ماں کی ہے،گیا کے پہاڑ پور ملیٹری کیمپ علاقے کا رہاشی نوجوان کی منگل کو رپورٹ مثبت آئی تھی جسکے بعد اسے ہسپتال کے ٹراماسینٹر میں بنائے گئے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

جمعرات کی شام کو اسکی بیوی کی رپورٹ مثبت آئی ہے، منگل کو نوجوان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہی اس کے کنبہ کے سبھی افراد کو انوگرہ نارائن ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

نوجوان کی بیوی کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب اس کی ماں کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ گھر کے بقیہ افراد کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔

بدھ کو گرودووارہ روڈ کی ایک چالیس سالہ خاتون کی رپورٹ مثبت آئی تھی خاتون 21 مارچ کو دبئی سے بنارس اور پھر وہاں سے گیا آئی تھی۔ خاتون کے گھر کے نو افراد کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ سب کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے آج شام تک انکی رپورٹ بھی آنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.