ETV Bharat / state

ارریہ: بیلوا سڑک کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:44 PM IST

ارریہ بلاک کے بیلوا پنچایت میں مرزا باغ سے شریف نگر، ملت نگر ہوتے ہوئے نوری مسجد، اسلام نگر تک جانے والی سڑک کا سنگ بنیاد ارریہ سے کانگریس رکن اسمبلی عابدالرحمن نے رکھا۔

بیلوا سڑک کا سنگ بنیاد
بیلوا سڑک کا سنگ بنیاد

ریاست بہار کے ضلع ارریہ بلاک کے بیلوا پنچایت میں مرزا باغ سے شریف نگر، ملت نگر ہوتے ہوئے نوری مسجد، اسلام نگر تک جانے والی تقریباً تین کیلو میٹر لمبی سڑک کا سنگ بنیاد ارریہ سے کانگریس رکن اسمبلی عابدالرحمن نے رکھا۔

یہ سڑک ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا جارہا ہے، جس کی تعمیر کے بعد کئی علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پر بیلوا پنچایت کے مکھیا مسعود عالم نے کہا کہ 'اس سڑک کو بنائے جانے کا مطالبہ کافی دنوں سے کیا جا رہا تھا جسے آج پورا کیا گیا ہے، خاص طور سے برسات کے دنوں میں اس علاقے میں مقیم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، کئ لوگ سڑک خراب ہونے کے سبب گر کر زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

بیلوا سڑک کا سنگ بنیاد.ویڈیو

وہیں رکن اسمبلی عابدالرحمن نے کہا کہ 'اس علاقے میں ایسی کوئی بھی جگہ باقی نہیں ہے جہاں میں نے سڑک نہیں بنوائی ہو، اور جو تھوڑا بہت باقی ہے اسے جلد از جلد پورا کر لیا جائے گا۔

اس علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے قبرستان کے چار دیواری کی گھیرا بندی، چاپا کل، نالہ ، سڑک کا صد فیصد کام میں نے کرایا ہے.

اس موقع پر ظفر شمسی، محمد ثاقب، قمر الہدی، محمد قیوم، سرفراز عالم وغیرہ بھی موجود تھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.