ETV Bharat / state

Ghulam Rasool Controversial Statement نوپور شرما پر جے ڈی یو لیڈر غلام رسول کا متنازع بیان، کہا شہروں کو کربلا بنادیں گے

سیاست میں بیان بازی چلتی رہتی ہے۔ لیڈر اکثر اپنی لفاظی میں کیا کہہ جاتے ہیں، شاید وہ بھی نہیں جانتے۔ بہار جے ڈی یو لیڈر مولانا غلام رسول بلیاوی نے بھی جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایسا ہی بیان دیا ہے۔ JDU leader Ghulam Rasool on Nupur Sharma

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 9:33 AM IST

Updated : Jan 20, 2023, 11:43 AM IST

JDU leader Ghulam Rasool in religious program

ہزاری باغ: بہار جے ڈی یو لیڈر مولانا غلام رسول بلیاوی نے ایک میٹنگ کے دوران متنازع بیان دیا ہے۔ وہ ہزاری باغ میں جلسے کے دوران جوشیلی تقریر کرتے ہوئے لفظوں کا وقار بھول گئے۔ اپنی تقریر کے دوران وہ اس قدر جوش میں آ گئے کہ اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اور شہروں کو کربلا بنانے کی بات کہہ ڈالی۔ دراصل بہار جے ڈی یو لیڈر مولانا غلام رسول ہزاری باغ کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران منعقدہ ایک میٹنگ میں انہوں نے بی جے پی کی برطرف لیڈر نوپور شرما کی شدید مذمت کی۔ اس دوران انہوں نے جوش میں آکر کہا کہ اگر ہمارے آقا کی شان سے چھیڑ چھاڑ کریں گے تو شہروں کو کربلا بنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Controversial statement of Surendra Yadav انتخابات سے قبل بی جے پی کسی بھی ملک پر حملہ کروا سکتی ہے

Dr Sanjay Paswan on Minority: بھاجپا رہنما پر بریانی کے بہانے مسلم ووٹروں کو لبھانے کا الزام

مولانا نے جلسہ میں موجود ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتنی چاہو گالیاں دو، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم برداشت کریں گے۔ لیکن اگر ہمارے آقا، ہمارے رسول کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم کربلا میدان میں جمع ہیں۔ ان کی عزت و تکریم کے لیے ہم شہروں کو بھی کربلا بنا دیں گے۔ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما کے بیان کے حوالے سے دیگر جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی سیکولر پارٹی نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کیا۔ اس بیان کی مخالفت کے لیے کوئی بھی پارٹی کھل کر سامنے نہیں آئی۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے نوپور شرما کو پاگل اور دیگر القاب سے نوازا۔ اس دوران انہوں نے رانچی میں ہوئے تشدد کا بھی ذکر کیا۔

  • Bihar | I admit that I said we will turn (cities) into Karbala & I stand by it. Karbala is to give away everything, sacrifice everything, but not let humanity & brotherhood be sacrificed: JDU leader Gulam Rasool Balyavi on his 'har shehar ko Karbala bana denge' statement pic.twitter.com/PbqNpEpTra

    — ANI (@ANI) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بیان پر تنازع کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہے۔ انہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ شہروں کو کربلا بنانے سے ان کا مطلب بھائی چارہ اور انسانیت بچانے کے لیے سب کچھ قربان کرنے سے ہے۔

Last Updated : Jan 20, 2023, 11:43 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.