ETV Bharat / state

TB Free India Campaign بہار کو ٹی بی سے پاک ریاست بنانے میں تعاون کریں، آرلیکر

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 8:35 AM IST

بہار کے گورنر نے ریاست کے تعلیمی اداروں، عوامی نمائندوں اور سماج کے تمام اہل افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ سال 2024 کے آخر تک بہار کو ٹی بی سے پاک ریاست بنانے میں تعاون کریں۔' TB Free Campaign in Bihar

بہار کو ٹی بی سے پاک ریاست بنانے میں تعاون کریں:آرلیکر

پٹنہ: ریاست بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے ریاست کے تعلیمی اداروں، عوامی نمائندوں اور سماج کے تمام قابل لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نکشیہ متربن کر بہار کو سال 2024 کے آخر تک ٹی بی سے پاک ریاست بنانے میں تعاون کریں۔ آرلیکر نے جمعہ کو یہاں وزیر اعظم کی ٹی بی سے پاک ہندوستان مہم کے تحت ریاست کے ٹی بی کے مریضوں کو مل رہے فوڈ باسکٹ کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو فوڈ باسکٹ دے کر ان کی مدد کرنے سے آپسی محبت اور ہمدردی کا پیغام ملے گا۔ انہوں نے ریاست کے تعلیمی اداروں، عوامی نمائندوں اور سماج کے تمام اہل افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ سال 2024 کے آخر تک بہار کو ٹی بی سے پاک ریاست بنانے میں تعاون کریں۔

گورنر نے ٹی بی کے مریضوں اور عام لوگوں میں ٹی بی کے مرض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی لوگوں کو وزیر اعظم کی ٹی بی فری انڈیا مہم کے تحت نکشیہ متر کے طور پر رجسٹر کرنے کے لیے بیدار کرنے کو کہا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی بی کے مریضوں کی مدد کر سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹی بی کے مریضوں کو علاج کے دوران فوڈ باسکٹ فراہم کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ راج بھون کے آٹھ اہلکار بشمول گورنر کے پرنسپل سکریٹری بھی نکشیہ متر کے طور پر رجسٹر کراکر ٹی بی کے مریضوں کو فوڈ باسکٹ دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر گورنر کے پرنسپل سیکرٹری رابرٹ ایل۔ چونگتھو، ریاستی تپ دق افسر ڈاکٹر۔ بی۔ کے مشرا، سنٹرل ٹی بی ڈیویژن کے نمائندے ڈی دھرماراؤ اور دیگر موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.