گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع فیض کالونی قبرستان سے پانی نکاسی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ قبرستان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے تدفین کا عمل رک جاتا تھا۔ ای ٹی وی بھارت اردو نے اس خبر کو شائع کی تھی۔ جس کے بعد میونسپل کارپوریشن گیا نے قبرستان اور محلے کا گندا پانی نکالنے کے لیے نالے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے Gaya Municipal Corporation۔
فیض کالونی گزشتہ چالیس برسوں میں آباد ہوئی ہے۔ یہاں دو ہزار کے قریب مکانات ہیں لیکن آج تک ایک بھی پختہ سڑک نہیں بنی ہے۔ محلے کے لوگوں کو اس کو لیکر توقعات وابستہ ہیں کہ اب قبرستان میں پانی جمع نہیں ہوگا۔ محلے کے سرور عالم، محمد مشتاق عالم، قمر حسن، محمد مستقیم، محمد ابرار بتاتے ہیں کہ محلے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہے گلی و نالی پختہ نہیں ہیں قبرستان میں پانی جمع ہوتا ہے کیوں کہ پانی نکاسی کا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن اب میونسپل کارپوریشن نے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا ہے۔ اس میں مسلم وارڈ کونسلر اور سماجی کارکنان کا بھی کردار اہم رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Inauguration of BPSC Coaching Center in Gaya: گیا میں بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا عنقریب افتتاح
- Ashish Kumar left Engineering for Agriculture: باغبانی اور کھیتی کرنے والے انجنئیر آشیش کا حیرت انگیز کارنامہ
واضح رہے کہ فیض کالونی قبرستان میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پچیس سال پرانا ہے نگم کی طرف سے جہاں پانی نکاسی کا کام شروع ہوگیا ہے وہیں محلے کے لوگوں نے آپسی تعاون سے قبرستان میں مٹی بھرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔