ETV Bharat / state

وقف بورڈ کے تحت پٹنہ میں غریبوں کے لیے ہسپتال کی تعمیر - کئی اضلاع میں رہائشی اسکول اور کثیرالمقاصد عمارت تعمیر کیے جارہے ہیں

وقف املاک کے فروغ منصوبہ کے تحت بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں زیرِ تعمیر تین بڑی عمارتوں کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے۔ تاریخی انجمن اسلامیہ ہال، ہائی کورٹ مزار کے عمارت کی توسیع اور مزار گلی کی زمین پر ہسپتال اب آئندہ برس کے اپریل تک تیار ہونے کا دعویٰ سننی وقف بورڈ نے کیا ہے۔

construction of a hospital for the poor in patna under the sunni waqf board in bihar
وقف بورڈ کے تحت پٹنہ میں غریبوں کے لیے ہسپتال کی تعمیر
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 10:55 PM IST

بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں انجمن اسلامیہ ہال کی نئی کثیرالمقاصد عمارت کے طور پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مکمل ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی مزار گلی راجا بازار میں ایک ہسپتال اور دینی ادارے کے علاوہ ہائی کورٹ مزار کے املاک کو توسیع دے کر زائرین کے لیے مسافر خانہ اور مارکیٹ کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تینوں عمارتوں کی تعمیر پر 70 کروڑ روپیے حکومت خرچ کر رہی ہے۔

وقف بورڈ کے تحت پٹنہ میں غریبوں کے لیے ہسپتال کی تعمیر

بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیر آخری مرحلے میں ہے۔ کرونا وباء اور سیلاب کی وجہ سے اس کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے۔ آئندہ برس عید کی نماز یہاں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گیا کے ڈی ایم نے سردی سے تحفظات کے مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا

construction of a hospital for the poor in patna under the sunni waqf board in bihar
وقف بورڈ کے تحت پٹنہ میں غریبوں کے لیے ہسپتال کی تعمیر

ارشاد اللہ نے کہا کہ مزار گلی میں ایک ہسپتال اور دینی ادارہ قائم کیا جائے گا۔ یہاں غریبوں کے لیے بہترین علاج کا نظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی اضلاع میں رہائشی اسکول اور کثیرالمقاصد عمارت تعمیر کیے جارہے ہیں۔

ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ

انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کی تمام اضلاع میں اوقاف کے املاک کو فروغ دے کر وقف بورڈ کو خود کفیل بنانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.