دربھنگہ، بہار: ریاست بہار کے دربھنگہ شہر میں ہوئے ضلع اوقاف کمیٹی کے اجلاس میں 32 ممبران میں سے 25 ممبران موجود تھے۔ موجود ممبران نے وقف کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کا مدعہ اٹھایا اور کئی ممبران نے قبرستان گھیرا بندی کی تجویز بھی رکھی، وہیں صدر ابو سہما نے ممبران سے گزارش اور اپیل کی کہ جہاں بھی مساجد، قبرستان رجسٹرڈ نہیں ہیں، اسے رجسٹرڈ کرانے میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لی جائے۔ ویسے مسجد اور قبرستان جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں ضلع بھر میں کیمپ موڈ میں رجسٹرڈ وقف کے تئیں کرایا جائے گا۔ Darbhanga District Endowment Committee Meeting
اس اجلاس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ ضلع وقف کمیٹی کے صدر ابو سہما نے کہا کہ اس اجلاس میں مذکورہ موضوعات کے علاوہ وقف کی زمین پر جہاں بھی غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا گیا ہے، اس زمین سے قبضہ ہٹانے کے لیے سبھی ممبران نے مل کر عہد لیا ہے کہ جلد سے جلد قبضہ ہٹانے کی کارروائی کی جائے۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا گیا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ دربھنگہ ضلع اوقاف کمیٹی میں 32 ممبران ہیں، جس میں سے آج کے اجلاس میں 25 ممبران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: