ETV Bharat / state

Congress Protests Against Inflation: مہنگائی کے خلاف کانگریس کا راج بھون مارچ

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے تحت آج بہار کانگریس پارٹی کی جانب سے راج بھون مارچ نکالا گیا۔ Congress Protests Against Inflation

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا راج بھون مارچ

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 10:54 PM IST

پٹنہ: کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر مدن موہن جھا کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کو دارالحکومت پٹنہ میں راج بھون تک مارچ کیا۔ تاہم وہاں موجود پولیس نے راج بھون جانے سے پہلے ہی انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے نعرے لگائے اور الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ملک میں مہنگائی سے پریشان لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ Congress protests against inflation

کانگریس کی جانب سے مرکزی حکومت کو عوام دشمن بتاتے ہوئے کہا گیا کہ’ ساتھ تمہارے پولیس کا بل، ہم سچ کے تپ دھاری ہیں اس لئے مہنگائی پر ہلہ بول جاری ہے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ایک آواز اٹھی ہے، ناانصافی کے خلاف ایک آواز اٹھی ہے اور آواز اب نہیں دبے گی۔ مہنگائی کی وجہ سے جس طرح ملک کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، کانگریس کا اس کے خلاف ہلہ بول جاری رہے گا۔ اس حوالے سے آج ملک گیر تحریک چلائی گئی ہے۔

راج بھون مارچ میں ریاستی کانگریس صدر مدن موہن جھا، قانون ساز کونسل کے رکن پریم چند مشرا، ایم ایل اے راجیش کمار سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولیس نے جھا سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں پولیس نے سب کو رہا کر دیا۔ Congress protests against inflation

مزید پڑھیں:

اس موقع پر کانگریس قائدین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت کم ہورہی ہے، ہندوستان میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں کے ساتھ لوگوں کا جینا محال ہے۔

کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ آج مہنگائی ہی نہیں بے روزگاری بھی عروج پر ہے۔ نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔ نوجوانوں اور بے روزگاروں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے کانگریس آج احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے خلاف سنگھرشوں سے سڑکوں پر نیا مقام لکھیں گے، وہ ناانصافی کریں گے- ہم لکھیں گے انقلاب۔
یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.