ETV Bharat / state

گیا: گیس کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

ملک میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف گیا میں آج کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔

گیا: گیس کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج
گیا: گیس کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 8:49 PM IST

ملک میں گیس سلنڈر کی قیمت میں مسلسل ہورہے اضافے کے خلاف آج کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

اس احتجاج میں بڑی تعداد میں گھریلو خواتین شامل تھیں جو اپنے ہاتھوں میں گیس سلنڈر کے ساتھ تختیاں لیے ہوئیں تھیں جس پر مہنگائی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس تعلق سے کانگریس کے ترجمان پروفیسر وجے کمار میٹھو نے کہا کہ 'بی جے پی اقتدار کے نشے میں عوام اور جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے،' حکومت کو اپنے چہیتوں کی فکر تو ہے لیکن غریب مزدور، کسان، اور بے روزگاروں کی فکر نہیں ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں کھلے عام بدعنوانی نہیں ہورہی ہے۔ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن بی جے پی کے رہنما اس مسئلے پر بولنے سے پرہیز کررہے ہیں۔

وجے کمار نے کہا کہ 'منموہن سنگھ کی حکومت گیس سلنڈر کی قیمت چار سو کچھ روپے پر چھوڑ کر گئی تھی تاہم آج نریندر مودی کی حکومت محض سات سال میں ہزار روپے کی قیمت تک پہنچادیا ہے۔
وہیں مقامی وارڈ پارشد نے کہا کہ ملک بھر میں کانگریس پارٹی مرحلہ وار طور پر تحریک چلارہی ہے جب تک حکومت گھریلو گیس کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کو واپس نہیں لیتی تب تک احتجاج جاری رہے گی۔

احتجاج میں موجود ایک خاتون نے کہا کہ مودی حکومت میں گیس سلنڈر خریدنا مشکل ہوگیا ہے یہی حال رہا تو پھر سے لکڑی پر کھانا بنانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.