اس میٹنگ میں پارٹی کو کوچادھامن میں مضبوط کرنے اور ہر فرد تک کانگریس کا پیغام پہنچانے کے لئے کارکنان کی جانب سے کئی قیمتی تجویز پیش کی گئی۔
اس دوران کئی لوگوں نے رکن پارلیمان سے مل کر اپنی شکایات کا اظہار خیال کیا۔ تمام افراد کی تحریری شکایات جمع کر رکن پارلیامان نے مدد کا پورا یقین دلایا۔
اپنی تقریر میں ڈاکٹر جاوید آزاد نے تعلیم پر زور دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پل، پلیا اور سڑک تو بنتے اور بگڑتے رہیں گے، لیکن اصل چیز تعلیم ہے۔ جس کا حاصل کرنا امیر و غریب کے لئے نہایت ضروری ہے۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیامان نے کشن گنج ضمنی انتخاب اور مہاراشٹر انتخاب کے پیش نظر عوام کو مجلسں اتحاد المسلمین سے دوری بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ بریانی پارٹی کشن گنج کے ماحول کو بگاڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن ہم ان کے ناپاک منصوبہ کو یہاں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔