ETV Bharat / state

مونگیر فائرنگ: بہار گورنر سے کانگریس وفد کی ملاقات

کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے آج بہار کے گورنر پھاگو چوہان سے پٹنہ میں ملاقات کرکے مونگیر واقعہ پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:13 PM IST

Congress meets Bihar Governor, demands suspension of CM, DyCM over Munger firing incident
مونگیر فائرنگ: بہار گورنر سے کانگریس وفد کی ملاقات

کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا کی قیادت میں ایک وفد نے پھاگو چوہان سے ملاقات کی اور درگاہ پوجا کے دوران مونگیر میں پولیس کی جانب سے کی گئی لاٹھی چارج اور فائرنگ واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

کانگریس وفد نے بہار گورنر سے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور پولیس فائرنگ میں ہلاک نوجوان کے لواحقین کو 50 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی مانگ کی۔

گورنر سے ملاقات کے بعد سرجیوالا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بہار کے مونگیر میں 26 اکتوبر کو درگا مورتی وسرجن کے دوران پولیس فائرنگ میں ایک 18 برس کا نوجوان ہلاک ہوگیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے ضلع میں آتشزدگی و تشدد کے واقعات کے بعد ڈی ایم اور ایس پی کو برطرف کر دیا ہے۔ قبل ازیں مشتعل ہجوم نے ایس پی کے دفتر اور ایس ڈی او کی رہائش گاہ پر زبردست توڑ پھوڑ مچائی۔بلوائیوں کی جانب سے کئی گاڑیوں کو نذڑآتش کیا گیا اور تھانہ پر پتھراو بھی کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے واقعہ کی ڈویژنل کمشنر مگدھ اسانگبا چوبے کی نگرانی میں جانچ کا حکم دیا ہے اور سات دنوں میں مکمل جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ ریاست میں جاری اسمبلی انتخابات مدنظر، نظم و نسق کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے ذمہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.