ETV Bharat / state

Congress Leader Shakeel Ahmad on Urdu: 'جب تک ہندو، ہندی اور ہندوستان ہے اردو زبان ختم نہیں ہو سکتی'

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 12:50 PM IST

کانگریس رہنما شکیل احمد نے ملک میں اردو کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک پر کہا کہ اردو زبان صرف کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان نہیں بلکہ تمام مذاہب کی زبان ہے۔ اس زبان کو مسلمانوں کی زبان سمجھنا غلط ہے۔ اردو ختم ہوجائے گی تو ملک سے تہذیب بھی ختم ہوجائے گی۔ جو لوگ بھی اس زبان کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیشہ اپنے منصوبے میں ناکام ہی ثابت ہوں گے۔ Congress leader shakeel Ahmad on Urdu

کانگریس رہنما شکیل احمد
کانگریس رہنما شکیل احمد

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کانگریس کے قدآور لیڈر و سابق مرکزی وزیر برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ اردو زبان کو مسلسل کسی بہانے سے ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی ہے، لیکن ایسا کرنے والے خود ہی ناکام ہو جاتے ہیں۔ لوگ اب بھی اس تعصب کے شکار ہیں کہ اردو کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان ہے جبکہ یہ شروع سے کہا جاتا رہا ہے کہ اردو زبان خالص ہندوستان کی زبان ہے یہ کسی ایک مذہب یا قوم کی زبان نہیں بلکہ تمام مذاہب کی زبان ہے۔ اس زبان کو بولنے اور پڑھنے والے ہر قوم کے لوگ ہیں، اس زبان کو مسلمانوں کی زبان سمجھ کر مٹانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھ رہے کہ اردو ختم ہو جائے گی تو ملک سے تہذیب ختم ہوگی۔ Congress leader shakeel Ahmad on Urdu

جب تک ہندو، ہندی اور ہندوستان ہے اردو زبان ختم نہیں ہو سکتی
انہوں نے کہا کہ اردو کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ لوگ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ جب تک یہاں 'ہندو، ہندی اور ہندوستان' ہے تب تک اردو زبان ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ تین ہی الفاظ اردو زبان کے ہیں۔ ایسے ایک نہیں متعدد الفاظ ہیں جو روز مرہ کی زندگی میں بلا جھجھک بلا تفریق ہندو مسلم سیکھ عیسائی سبھی استعمال کرتے ہیں۔ اردو زبان کے چند ایسے الفاظ ہیں جس کا دوسری زبان میں کوئی متبادل الفاظ ہو ہی نہیں سکتا اور اگر ہے بھی تو اس میں وہ شائستگی اور چاشنی نہیں جو اردو زبان میں ہے۔ Shakeel Ahmad Said Urdu is not a Language of Muslimsڈاکٹر شکیل احمد نے مزید کہا کہ ابھی کچھ دنوں قبل مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کو اتر پردیش حکومت نے ایک ویب سائٹ پر اکبر پریاگ راجی کے نام سے لکھنا شروع کر دیا تھا جس پر بین الاقوامی سطح پر لوگوں نے یوگی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔ جس کے بعد دوبارہ سے انہیں اکبر الہ آبادی لکھا گیا۔ یوگی حکومت صرف مذہب اور نام کی بنیاد پر اردو زبان کے ساتھ تعصب برت رہی ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ اردو زبان میں ہندوستان کی تہذیب و ثقافت چھپی ہوئی ہے، یہ ایک ایسی زبان ہے جسے سنتے ہی کانوں میں مٹھاس گھلنے لگتا ہے، جو لوگ بھی اس زبان کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیشہ اپنے منصوبے میں ناکام ہی ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Discrimination With Urdu Language In Ldakh: اردو زبان کے ساتھ ہو رہی امتیازی سلوک پر سیاسی رہنماوں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.