گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی کانگریس کے رہنما وکارکنان متحرک ہو چکے ہیں.ہر دن احتجاج ومظاہرہ ہو رہا ہے۔ آج کانگریس کے ضلع دفتر میں بہار کے سابق وزیر اودھیش سنگھ نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جس پارٹی کے سرکردہ لیڈران اور بانیوں نے اپنے خون پسینہ سے ملک کو سنوارا ہے۔ آج اس پارٹی اور اس کے رہنماؤں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں لیکن آج اس قربانیوں کو رائیگاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اودھیش سنگھ نے سابق صدر کانگریس راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کے معاملے کوبی جے پی کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کے والد اور دادی نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ آج اس پر انگریزی حکومت کی تملق میں دن رات گزارنے والوں کے نظریات کے حامل افراد حملہ کررہے ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Violence in Bhagalpur بھاگلپور میں دو گروپوں کے درمیان مارپیٹ
انہوں نے راہل گاندھی پر بہار کی عدالت میں اسی معاملے کی سنوائی پر کہاکہ ایک ہی معاملے کو کئی جگہوں پر سنا جائے گا سپریم کورٹ اس خود نوٹس لینی چاہئے پہلے بھی کئی مثالیں موجود ہیں جو ایک معاملے کو ملک کےمختلف جگہوں سمیٹ کر ایک جگہ کردیے گئے تھے۔ ایک ہی معاملے کی سنوائی پر ختم کردیا گیا تھا۔ راہل گاندھی پر کوئی معاملہ نہیں ہے۔ یہ صرف سیاسی ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔ مجرمانہ ریکارڈ والے افراد بی جے پی میں گھوم رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اچھی شبیہ والے رہنماوں کو ملزم ٹھہرایا جارہا ہے۔