ETV Bharat / state

عالمی یوم خوراک کے موقع پرورکشاپ

author img

By

Published : Oct 17, 2019, 1:45 PM IST

ریاست بہار کے مگدھ کمشنری کے ہیڈ کواٹر ضلع گیا میں محکمہ زراعت کی جانب سے عالمی یوم خوراک کے موقع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

عالمی یوم خوراک کے موقع پرورکشاپ کا انعقاد

اطلاع کے مطابق کمشنری دفتر میں منعقد ورکشاپ میں کہا گیا کہ مگدھ کے تمام اضلاع میں جون سے ستمبر تک کم بارش ہوئی، جس سے دھان کی فصل میں کمی ہونے کی وجہ سے رائی، سرسوں، مکا، ارہر اور ارد بیجوں کو کسان کے درمیان مفت تقسیم کیا گیا۔ اس سے ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو گیارہ کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوا ہے۔

عالمی یوم خوراک کے موقع پرورکشاپ کا انعقاد۔ویڈیو

ڈویزن کے 29 بلاکوں کے 286 پنچایت قحط سالی کے شکار ہیں جن میں اب تک امداد کے شکل میں 6830 کسانوں کے کھاتے میں 41 لاکھ 28 ہزار 352 روپئے بھیج دیے گئے ہیں۔

دھان اور مکا کی فصلوں کو بچانے کے لیے ڈیزل پر گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ڈیزل سبسڈی 50 روپئے فی لیٹر سے اضافہ کر 60 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

ستمبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس بارش سے ڈویژن کے 61 میں سے 36 بلاک میں 71113،82 ہیکٹر رقبے میں لگی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس میں 9 کروڈ 71 لاکھ 99 ہزار 390 روپئے کی فصل برباد ہوئی ہے ۔

اس ورکشاپ میں ڈیویزن کے جوائنٹ ڈائریکٹرابھانشو جی جین ، نائب ڈائریکٹر وشودت کمار ، مٹی جانچ افسر جیوکانت جھا، راکیش کمار ، پرکاش مشرا کے علاوہ گیا ، جہان آباد ، اورنگ آباد ، نوادہ اور ارول ضلع کے افسران موجود تھے۔

Intro:ریاست بہار کے مگدھ کمشنری کے ہیڈ کواٹر ضلع گیامیں محکمہ زراعت کی جانب سے عالمی یوم خوراک کے موقع پر ورکشاپ کاانعقاد ہوا ۔اسکا افتتاح زون کے کمشنر اسنگبا چوبا آو نے شمع روشن کرکے کیا ، ورکشاپ میں محکمہ کے افسران نے جانکاری دستیاب کرائی کہ مگدھ زون میں بارش سے پونے دس کروڈ کی فصل تباہ ہوئی ہےBody:ضلع گیا میں کمشنری دفتر میں منعقد ورکشاپ میں کہاگیا کہ مگدھ کے تمام اضلاع میں جون سے کم بارش ہونے کاسلسلہ شروع ہوا جس کا عمل ستمبر کے تیسرے ہفتے تک جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں ڈویژن کی اصل خریف فصل دھان کی روپنی میں کمی ہوئی ہے۔ متبادل فصل کی منصوبہ بندی میں رائی، سرسوں، مکا، ارہر اور ارد بیجوں کو کسان کے درمیان مفت تقسیم کیا گیا۔ اس سے ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو گیارہ کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوا ہے

ڈویزن کے 29 بلاکوں کے 286 پنچایتوں کو قحط سالی کا شکار قرار دیا گیا ہے ۔اب تک کاشتکاروں کو امداد فراہم کرنے کے لئے 6830 کسانوں کو 41 لاکھ 28 ہزار 352 روپئے کھاتے میں بھیج دیا گیا ہے۔ دھان اور مکئی کی فصلوں کو بچانے کے لئے ڈیزل پر گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیزل سبسڈی 50 روپئے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بارش کے سبب ڈویژن کے 61 میں سے 36 بلاک میں کھڑی فصلوں کی 71113،82 ہیکٹر رقبے میں لگی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔اس میں نوکروڈ 71 لاکھ 99 ہزار 390 روپئے کی فصل برباد ہوئی ہے Conclusion:سرکاری ہدف کے مطابق رواں برس فصل میں گیہوں لگانے کا ہدف 253500 ایکڑ ، مکئی 6600 ایکڑ ، دلہن 196250 ایکڑ اور تیلہن فصل کی پیداوار کے لئے 21855 ایکڑ پر بیج لگانے کا ٹارگیٹ ہے ۔اس ورکشاپ میں ڈیویزن کے جوائنٹ ڈائریکٹرابھانشو جی جین ، نائب ڈائریکٹر وشودت کمار ، مٹی جانچ افسر جیوکانت جھا، راکیش کمار ، پرکاش مشرا کے علاوہ گیا ، جہان آباد ، اورنگ آباد ، نوادہ اور ارول ضلع کے افسران موجودتھے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.