ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع ایگریکلچر یونیورسٹی سبور کا چھٹا کنوکیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا،اس پروگرام کی صدارت گورنر پھاگو چوہان نے کی۔ جبکہ ان کے ساتھ وزیر زارعت پریم کمار نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔
اس پروگرام سے قبل گورنر کی آمد کے بعد سب سے پہلے انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ،اس کے بعد شوبھا یاترا نکالی گئی۔
اس موقع پر افتتاحی خطبہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجے کمار سنگھ نے یونیورسٹی کے کارگزاریوں کو پیش کرتے ہوئے، زراعت کے شعبے میں یونیورسٹی کے ذریعہ کیے گئے ریسرچ کی تفصیلات پیش کیں۔
انہوں نےکہا کہ یونیورسٹی کے ذریعہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبے میں دیگر مسائل کے حل کے لئے ریاستی سطح پر107 اور بین الاقوامی سطح پر9 تحقیقی منصوبے چلائے گئے ہیں ۔

وہیں بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے اپنے صدارتی خطبہ میں بہار ایگریکلچر یونیورسٹی کی شاندار تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں فروغ کے لئے تحقیق ضروری ہے؛ اس لئے طلبہ وطالبات ریسر چ کے ذریعے بہارکی ترقی میں مدد کریں،
انہوں نے کہا کہ یونیورسیٹی نے کئی شعبوں میں تحقیق شروع کی گئی ہے ،اور اس کا فائدہ عوام کے ساتھ خاص کر کسانوں کو مل رہا ہے اس کو مزید فروغ دینے کی ضرور ت ہے۔
اس موقع پر وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ تیسرے روڈ میپ کے مطابق بکسر سے بھاگل پور تک گنگا ندی کے دونوں جانب پر جیویک کوریڈور بنا کر جیویک کھیتی کو فروغ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر 31 اضلاع میں 12 ہزار ایکڑ میں کام چل رہا ہے۔ مزید پوری ریاست میں اس منصوبے کو نافذ کیا جائے گا۔