گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں ’’جن سنسکرتی منچ‘‘ کی جانب سے مینیجر پانڈے کی یاد میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ منیجر پانڈے ہندی کے مشہور ناقد، ادیب اور جن سنسکرتی منچ کے بنیاد گزاروں میں اہم رکن تھے۔ انکا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔ اسی کے تحت آج بدھ کو جن سنسکرتی منچ گیا اکائی نے فکشن ہاؤس گیوال بیگہ میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جس کی صدارت کامریڈ مراری شرما نے کی۔
تعزیتی نشست میں جن سنسکرتی منچ، گیا ضلع اکائی کے صدر احمد صغیر نے مینیجر پانڈے کی موت کو ’’ہندی ادب کے لیے ناقابل تلافی نقصان‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جن سنسکرتی منچ کے قومی کنونشن میں ان سے اکثر ملاقات رہی، وہ بڑے پرتپاک سے ملتے تھے اور ادبی کارناموں کے بارے میں دریافت کرتے تھے اور جب اپنی کتاب انہیں عنایت کرتا تو بے حد خوش ہوتے، وہ جتنے بڑے نقاد تھے اتنے بڑے انسان بھی تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مینیجر پانڈے کو بھول پانا مشکل ہے وہ اپنی تخلیقات کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘‘
مراری شرما نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ’’منیجر پانڈے سے میری کئی ملاقاتیں ہوئیں۔ ہندی تنقید میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نئی نسل کو بے حد متاثر کیا اور مارکسوادی نظریات کو جلا بخشی۔‘‘ تعزیتی نشست میں محمد آصف، ڈاکٹر نزہت پروین، حافظ عبدالباری، محمد نازش، اشرفی زاہد، محمد معراج عالم نے بھی اظہار خیال پیش کیا۔ Hindi Language Poet Manager Pandey’s Demise
مزید پڑھیں: Professor Mirza Ghalib College Gaya: پروفیسر جعفری کو ہندی ادب ایوارڈ سے نوازا گیا