ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گزشتہ دنوں میں ہوئی موسلادھار بارش کے سبب ضلع کے بیشتر گاؤں کا نظارہ ندی جیسے دکھنے لگا ہے۔ گاؤں میں پانی کے جماؤ سے ڈائیریا جیسے مرض کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ ایسے میں گاؤں کے لوگ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مدد کا انتظار کر رہے ہیں۔
ضلع کیمور کے چین پور بلاک کے ڈرواں گاؤں میں پانی جمع ہونے سے حالات یہ ہیں کہ بیشتر گاؤں والے گاؤں چھوڑ کر کسی اونچی جگہ کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ دور سے ہی دیکھنے میں یہ گاؤں ندی جیسا نظر آرہا ہے۔
گاؤں کے محمد فخرو خان اور زبیر خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ 'پانی کی نکاس کے لیے مقامی انتظامیہ سے لے کر عوامی نمائندگان تک آواز لگا چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔
گاؤں کے مقامی جوکھو رام نے بتایا کہ 'گاؤں کو جوڑنے والی شاہراہ اور گھروں کے اندر پانی جمع ہوا ہے۔ گلیاں کیچڑ سے لبریز ہیں۔ ایسے میں لوگ دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیمور: بارش اور آندھی سے لاکھوں کا نقصان
انہوں نے کہا کہ 'بارش کا موسم ہے ایسے میں ڈائیریا پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وقت رہتے پانی کی نکاسی، ڈی ڈی ٹی دوا کا چھڑکاؤ اور صاف صفائی کے انتظامات نہیں کیے گئے تو آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔