گیا: بہار میں ضلع گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹرتیاگ راجن کے جنتادربار میں روڈ پر قبضہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ڈی ایم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Complaint to DM Against illegal Houses
اطلاعات کے مطابق ضلع کے بتھانی سب ڈیویزن میں واقع امام گنج ٹولہ کے رہائشی محمد ناصر اور ان کے ہمراہ کچھ لوگ 24.6.2022 کو جنتا دربار پہنچے اور ڈسٹرک مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا اور بتایا ان کے ٹولہ سے جو سڑک مین روڈ تک جاتی ہے اس راستے پر کچھ لوگوں کے ذریعے غیرقانونی مکانات تعمیر کراکر بند کردیا گیا ہے جب کہ وہ راستہ سرکاری زمین پر واقع ہے۔
فریادیوں کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق مسلم طبقہ سے ہے۔ اس لیے انہیں مزید ہراساں کیا جارہا ہے۔ محمد ناصر کے مطابق مقامی افسران کو اس پہلے اس پورے معاملے کی جانکاری دی گئی تھی تاہم اب تک شکایت کا ازالہ نہیں ہوا۔ راستہ روک دینے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ Complaint to DM Against illegal Houses
مزید پڑھیں:
ناصر انصاری نے ڈی ایم کو سرکاری زمین کے ہونے کے کاغذات اور برسوں سے اس راستے کے استمال کی جانکاری دی درخواست پڑھتے ہی ڈی ایم نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ناصر انصاری سے پوری تفصیلی جانکاری حاصل کی اور بعد ازاں بتھانی ایس ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے کاروائی کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔