ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ نتیش کمار اور سشیل مودی کے خلاف مقدمہ

ریاست بہار میں دار الحکومت پٹنہ میں آبی جماﺅ کی بدترین صورتحال اور اس کی وجہ سے وکیلوں کی ہوئی ہے ۔

author img

By

Published : Oct 17, 2019, 9:49 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار اور سشیل مودی کے خلاف شکایتی مقدمہ

ریاست بہار میں دار الحکومت پٹنہ میں آبی جماﺅ کی بدترین صورتحال اور اس کی وجہ سے وکیلوں کی ہوئی ہے ۔

اس موت پر پٹنہ ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے آج یہاں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ، نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی سمیت نو لوگوں کے خلاف ایک شکایتی مقدمہ داخل کیا ہے ۔

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ منیش دویدی کی عدالت میں یہ شکایتی مقدمہ پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل رام سندیش رائے نے دائر کیا ہے۔

مقدمے میں چھ لوگوں کو نامزد اودیگر متعدد لوگوں کو گواہ بنایا گیا ہے۔

ملزمین میں وزیراعلیٰ کے علاوہ نائب وزیراعلیٰ ، پٹنہ کی میئر سیتا ساہو ، شہری ترقیات کے وزیر سریش کمار شرما ، پٹنہ نگرنگم کمشنر امت کمار پانڈے ، بڈ کوکے منیجنگ ڈائریکٹر امریندر پرساد سنگھ ، شہری ترقیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری چیتنیہ پرساد ، پٹنہ ڈویژن کے سابق کمشنر آنند کشور اور ضلع مجسٹریٹ کمار روی شامل ہیں۔ معاملے کی سماعت 18 اکتوبر 2019 کو ہوگی ۔

داخل کئے گئے مقدمے میں 25 ستمبر 2019 سے پٹنہ میںہوئی مانسو ن بارش کی وجہ سے دار الحکومت کے متعدد علاقوں میں آبی جماﺅ کے لئے ملزمین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اس طرح کی صورتحال پیدا کی ۔

تمام لوگوں پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ آبی نکاسی سمیت کئی مدوں کی رقوم کا غبن کیا گیا ہے اور متعدد بجٹ اور سرکاری منصوبوں کی رقم کا جان بوجھ کر استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔

پٹنہ سول کورٹ کے وکیل پرمود کمار کی آبی جماﺅ کے دوران ہوئی موت اور آبی جماﺅ کے ختم ہونے کے بعد اس سے پھیلے ڈینگو بخار سے پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل راجیو لوچن کی موت کیلئے بھی ملزمین کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.