ETV Bharat / state

'فصل نقصان کا معاوضہ ایک ماہ میں'

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:44 PM IST

بہار کے وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے آج اعلان کیا کہ اس سال فروری کے آخری ہفتہ میں بے موسم بارش سے فصلوں کی نقصان کی بھرپائی کسانوں کو ایک ماہ کے اندر کر دی جائے گی۔

بارش سے فسل نقصان کا معاوزہ ایک مہینے میں

ڈاکٹر کمار نے اسمبلی میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے فراز فاطمی اور دیگر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ فروری کے آخری ہفتہ میں بے موسم بارش سے ریاست میں فصلوں کی بربادی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اس کی بھرپائی کے لئے سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو متاثرہ فصل رقبہ کا تخمینہ کر کے رپورٹ دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اس ہدایت کے ضمن میں مختلف اضلاع سے ضلع زرعی افسران نے نقصان کا اندازہ کر کے رپورٹ دستیاب کرائی ہے۔

وزیر زراعت نے کہاکہ ریاست کے 11 اضلاع پٹنہ، بکسر، کیمور، گیا، جہان آباد، اورنگ آباد، مظفر پور، مشرقی چمپارن، ویشالی، سمستی پور اور بھاگلپور میں 33 فیصد سے زائد فصل کے نقصان کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ جس کا کل رقبہ 31929ہیکٹیئر ہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل نقصان کی بھرپائی کے دعوﺅں کے لئے 09 مارچ سے آن لائن درخواست کا عمل شروع ہوگا۔ درخواست کے بعد 25 دنو کے اندر متاثرہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں سیدھے معاوضے کی رقم بھیج دی جائے گی۔

ڈاکٹر کمار نے کہاکہ متعلقہ اضلاع کے متاثرہ کسانوں کے مابین زرعی انپٹ گرانٹ تقسیم کرانے کیلئے محکمہ زراعت نے آفات محکمہ سے 60 کروڑ روپے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دیگر اضلاع سے اگر فصلوں کے نقصان کی اطلاع موصول ہوگی تو حکومت اس پر بھی غورکرے گی۔

وزیر زراعت نے کہاکہ جہاں تک دربھنگہ ضلع یا سنگھواڑہ بلاک میں بے موسم بارش سے فصلوں کے نقصان کا سوال ہے وہاں ضلع مجسٹریٹ کی رپورٹ ہے کہ وہاں بے موسم بارش سے 33 فیصد سے زائد فصلوں کا نقصان نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آفات مینجمنٹ محکمہ کے شرائط وضوابط کے مطابق 33 فیصد یا ا س سے زائد فصل کے نقصان ہونے کی صورت میں ہی فصل معاوضہ دیئے جانے کانظم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.