ETV Bharat / state

Indefinite Dharna In Darbhanga دربھنگہ میں مختلف مطالبات کو لے کر سی پی آئی کا احتجاجی دھرنا - مختلف مطالبات کو لے کر سی پی آئی احتجاجی دھرنا

دربھنگہ ضلع کے بینی پور بلاک-کم-سرکل آفس کے نزدیک کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) کے بینر تلے سینکڑوں لوگوں نے مختلف مطالبات کو لے کراحتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زراعت کے لئے زمین کی فراہمی اور پنشن کی ادائیگی ہمارا اہم مطالبہ ہے۔ Indefinite Dharna In Darbhanga

دربھنگہ میں مختلف مطالبات کو لے کر سی پی آئی احتجاجی دھرنا

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 10:51 AM IST

ndefinite Dharna In Darbhangaدربھنگہ میں مختلف مطالبات کو لے کر سی پی آئی احتجاجی دھرنا

دربھنگہ :ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور میں واقع بلاک-کم-سرکل آفس کے نزدیک کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے بینر تلے سینکڑوں لوگوں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زراعت کے لیے زمین کی فراہمی اور پنشن کی ادائیگی ہمارا اہم مطالبہ ہے۔ دھرنے میں عام لوگوں اور کسانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت غریب کسانوں اور عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے سبب کسانوں اور عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری راشن سسٹم کی دکانوں سے غریبوں کو دو روپے فی کلو گیہوں اور تین روپے فی کلو چاول فراہم کرنا، وہیں تمام اہل محروم خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنا، باسگیت پرچادھری کے ریونیو اسیسمنٹ اور نیٹ پر لوڈنگ، فوری طور پر عمل درآمد کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔ عام لوگوں کو ان سب ہی چیزوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Protest in Patna پٹنہ میں حکومت کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ برہم پٹی ملول گاؤں اور بسگیت پرچہ کی زیر التوا درخواست اور بیداری درخواست چھپانے والے ملازم کو معطل کرکے جیل بھیجا جائے، برہم پٹی ملول گاؤں کے کمیونسٹ پارٹی رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ واپس لیا جائے اور ان کی رہائی کو یقین بنائی جائے۔ ای ٹی وی بھارت سے بولتے ہویے کمیونسٹ لیڈر نارائن جی جھا اور شیلیندر موہن ٹھاکر نے کہا کہ یہ ہمارا غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا ہے جبتک مقامی انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی اس وقت تک احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.