ETV Bharat / state

کالج اساتذہ کی جانب سے پرنسپل پر سخت الزامات - Gandhi Jayanti Program at Raza PG College

رامپور میں واقع گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں گاندھی جینتی پروگرام کے دوران ٹیچنگ اسٹاف نے کالج پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنے پر کئی الزامات عائد کئے ہیں۔

کالج اساتذہ کی جانب سے پرنسپل پر سخت الزامات

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 1:10 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور کے گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے ٹیچرز نے اپنی تقریر کے دوران اپنے ہی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنے پر کئی الزام عائد کئے۔

فجیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ باپو نے جس طرح سے سچائی کے راستے پر چلنے اور ایک دوسرے کے حقوق کو ادا کرنے کی تعلیم دی تھیں آج ہم ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اور ہمارے اداروں کے ذمہ دار اپنی کوتاہیوں سے ملک اور تعلیمی ادارے دونوں کو کمزور کررہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وی کے رائے نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنے عدم تشدد والے نظریات کی مثال اپنی عملی زندگی سے پیش کی۔ مگر آج ہمارے کالج میں باپو کو یاد تو کیا جا رہا ہے لیکن اپنے کالج کے ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ موجودہ پرنسپل تاناشاہی رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

جبکہ بی ایڈ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد نے گاندھی جی کی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ خیالات اور سادہ زندگی جینے والے باپو کا 152 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے اور یہ ہماری قسمت ہی کہیں گے کی ایسے موقع پر ہمیں بولنے کے لئے ہمیں اجازت لینی پڑ رہی ہے۔

اس تعلق جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے کالج پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنے سے سوالات کئے تو ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی جانب سے لگائے جا رہے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں ٹیچرز اور پرنسپل کے درمیان ایسا بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے، لیکن رامپور کے رضا پی جی کالج میں ڈیڑھ دو برس مسلسل ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.